ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سے لاپتہ نابالغ لڑکی بنگلورو سے برآمد، واپس بھٹکل لانے میں پولیس کامیاب

بھٹکل سے لاپتہ نابالغ لڑکی بنگلورو سے برآمد، واپس بھٹکل لانے میں پولیس کامیاب

Mon, 12 Apr 2021 20:42:07    S.O. News Service

بھٹکل 12/ اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل  سے لاپتہ ہونے والی 15 سالہ لڑکی کو پولیس بنگلورو سے ڈھونڈ نکالتے ہوئے  اسے واپس لے آنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ 8اپریل کو لڑکی اسکول جانے کے لئے گھر سے نکلی تھی، مگر شام تک واپس نہ لوٹنے پر والدین نے بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ اس پر تحیققات کرنے والی پولیس ٹیم کو پتہ چلا کہ مذکورہ لڑکی بنگلور کے نیلمنگلا میں موجود ہے۔ فوراً ہی پولیس ٹیم بنگلورو پہنچ گئی اور لڑکی کو واپس بھٹکل لانے میں کامیاب ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ شرالی کے چتراپور کا ایک نوجوان لڑکی کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ اغواء کرکے لے گیا تھا۔ وہ اب فرار ہے اور پولس اس کو تلاش کررہی ہے، بتایا گیا ہے کہ  ملزم نوجوان کی گرفتاری کے بعد تمام حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس نے لڑکی کو بھٹکل میں لانے کے بعد اس کا طبی معائنہ کرنے کی کارروائی پوری کرلی ہے۔


Share: